اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Pakistan reached on day trips

Pakistan reached on day trips

پاکستان (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وہ اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ عالمی ادرے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اقوام متحدہ کے سنئیر حکام بھی اسلام آباد پہنچے۔

ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی، سمیر ملک اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے بان کی مون کا استقبال کیا۔ بان کی مون 14گست کو پرچم کشائی کی خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

وہ صدر زرداری، وزیر اعظم نواز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقاتیں کریں گے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو سیلاب کی صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔