نواب شاہ : شالیمار نائٹ کوچ میں ائرکنڈیشنر کا کمپریسر پھٹ گیا

Nawab Shah

Nawab Shah

نواب شاہ (جیوڈیسک) نواب شاہ میں دوڑ ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار نائٹ کوچ میں ائرکنڈیشنر کا کمپریسر پھٹ گیا۔واقعے میں مسافر محفوظ رہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار نائٹ کوچ کی ائر کنڈیشن بوگی میں کمپریسر پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔

دھماکے سے بو گی کو جزوی نقصان پہچا تاہم مسافر محفوظ رہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق کمپریسر کے قریب شارٹ سرکٹ ہوا جس سے کمپریسر پھٹ گیا۔ٹرین کا معائنہ کرنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے کلیئر قرار دید یا، جس کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔