نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا تھا۔ ضوان اسلم بٹ

گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا تھا اور اب وہی پاکستان کو اقتصادی قوت میں تبدیل کر کے ترقی اور خوشحالی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے،مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی زرداری اور مشرف کے پندرہ سالہ ادوار سے ہزار گنا بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو معاشی قوت بنانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی سابق حکومتوں سے ہزار درجے بہتر ہے،نواز شریف کی قیادت میں پاکستان عظیم ملک بنے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوڈسٹریٹ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں معاشی ترقی کے بغیر کوئی ملک اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل نہیں کر سکتا،انہوں نے کہاکہ ملک میںامن قائم کئے بغیر خوشحالی کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں۔