نوازشریف کی حمایت کرنیوالوں نے گیلانی کی بھی حمایت کی ، شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ ن کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حمایت کرنے والوں نے گیلانی کی بھی حمایت کی تھی۔ ان کاکہناہیکہ طالبان ایک حقیقت ہیں ، ان سیمزاکرات کرنیمیں کوئی برائی نہیں۔ قومی اسمبلی میں نوازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ سچ کا ساتھ دیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہر کوئی طالع آزماوں کے خلاف باتیں کررہا ہے حالانکہ وہ خود طالع آزماوں کی پیدائش ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سالانہ 20 لاکھ نوجوان بیروز گار ہورہے ہیں، ہمارا جہاز چل رہا ہے ، نہ ہی ٹرین اور نہ ہی اسٹیل ملز چل رہی ہے۔