منفی ہتھکنڈوں کے باوجود الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرینگے : قمر منصور

Qamar Mansoor

Qamar Mansoor

کراچی (جیوڈیسک) حلقہ این اے 246 سے ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ انتخابات سے چند گھنٹے قبل پولنگ سٹیشنز تبدیل کر دئیے گئے تاکہ متحدہ کے ووٹرز کو پریشان کیا جا سکے۔

اس کے باوجود ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ آج کامیابی ہماری ہی ہو گی۔

ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور نے کہا کہ انتخابات میں ہمارے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں لیکن اس کے باوجود ہم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔