نئی دہلی: پاکستانی سفارتکار پر نامعلوم افراد کا تشدد

New Delhi

New Delhi

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکار اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو نامعلوم افراد کے گروہ نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی حکومت کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور مطالبہ کیا ہے۔

اس واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کرا کر حملہ آوروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق فرسٹ سیکرٹری اور ان کے زخمی ہونے والے ڈرائیور کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔ اس واقعے کی ایف آئی آربھی درج کرلی گئی ہے۔