نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا اہلکار قاتلانہ حملے میں زخمی، پاکستان کا احتجاج

New Delhi Pakistan Protest

New Delhi Pakistan Protest

نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار ضرغام رضا قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری ٹریڈ ضرغام رضا بھارتی دار الحکومت میں بازار سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

دوسری جانب دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار پر حملے کی تصدیق کی ہے جب کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے اہلکار پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ بھارتی حکومت سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔