نئی حکومت 5 جون سے کام شروع کر دے گی ، عارف نظامی

Arif Nizami

Arif Nizami

اسلام آباد (جیوڈیسک) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و پوسٹل سروسز عارف نظامی نے کہا کہ نئی حکومت پانچ جون سے اپنا کام شروع کردے گی۔ کل وزیراعظم ہاس خالی کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا کام صاف شفاف انتخابات کرانا تھاجو نگران وزیراعظم کی نگرانی میں کرادیے گئے ہیں۔

وزیراعظم میر ہزار خان کھوسوکا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ عارف نظامی نے کہا کہ ضیا الحق گیارہ سال تک انتقال اقتدار کرتے رہے اور چل بسے۔ اس مرتبہ نئی حکومت کے آتے ہی انتقال اقتدار کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ نگران حکومت ن لیگ کے ساتھ بجٹ تیاری اور توانائی بحران کے حوالے سے بھی مکمل تعاون کررہے ہیں۔