آئندہ چھ ماہ میں بلدیاتی الیکشن کرا سکتے ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی

Agha Siraj Durrani

Agha Siraj Durrani

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں بلدیاتی الیکشن کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے بلدیاتی نظام کے معاملے پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ سڑکوں کے بجائے مذاکرات کی میز پر کیا جائے۔

اسپیکرسندھ اسمبلی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 1979 کا بلدیاتی نظام حرف آخر نہیں، اس میں ترامیم ہوسکتی ہیں، مخالفت کرنے والے اِسی نظام کے تحت بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے کر کراچی کے میئربن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کون سا بلدیاتی نظام ہونا چا ہیے اس پر حکومت کے دروازے مذاکرات کے لئے کھلے ہیں۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو صوبے میں اکثریت حاصل ہے۔ حکومت آئندہ چھ ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرا سکتی ہے۔