نائیجیریا میں بوکو حرام کے ہاتھوں کیمرون کی سرحد پر 62 افراد قتل

Boko Haram

Boko Haram

ابوجہ (جیوڈیسک) نائیجیریا میں شدت پسندگروہ بوکوحرام نے ایک سرحدی شہر گامبارونگالا کے 62 افراد کو قتل کر دیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزعینی شاہدین نے بتایا۔

کہ بوکو حرام کے اراکین نے انھیں کیمرون سے ملنے والی سرحد کے قریب موت کے گھاٹ اتارا۔ رپورٹ کے مطابق بوکو حرام نے رواں ہفتے کے دوران گامبارونگالا کی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کے بعد شہر کے سیکیورٹی مراکز کو ہاتھ میں لے کر شہر پر مکمل طور پر قبضہ کرلیا۔

ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ بوکو حرام کے مسلح افراد آسانی کے ساتھ گامبارو باشندوں کو قتل کردیتے ہیں اور مظالم کا ارتکاب کرتے ہیں۔واضح رہے کہ 2009 میں سامنے آنے والایہ گروہ نائیجیریا کے لیے بڑے سیکیورٹی خطرے میں بدل چکا ہے۔