نشان حیدر راجہ عزیز بھٹی کا 55 واں یوم شہادت

Major Raja Aziz Bhatti

Major Raja Aziz Bhatti

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) شان حیدر پانے والے پاک فوج کے میجر راجہ عزیز بھٹی کا 55 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1965 کی جنگ میں شہید ہونے والے راجہ عزیز بھٹی کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ضلع گجرات میں ان کی یادگار پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور سلامی پیش کی گئی۔