نامزد چیف جسٹس تصدق حسین آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Tassaduq Hussein

Tassaduq Hussein

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس افتخار محمد چودھری عدلیہ کی تاریخ میں طویل ترین چیف جسٹس آف پاکستان رہے۔ ان کے بعد آنے والے جسٹس تصدق حسین جیلانی صرف 7 ماہ چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔ ان کے بعد جسٹس ناصر الملک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وہ 13 ماہ اس عہدے پر کام کریں گے۔

وہ اس وقت قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس جواد ایس خواجہ مختصر ترین مدت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان بنیں گے۔ وہ اس عہدے پر صرف 23 دن رہیں گے۔ ان کے بعد جسٹس انور ظہیر جمالی چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان کی مدت پندرہ ماہ ہو گی۔

جسٹس میاں ثاقب نثار 2 سال 2 ماہ اور جسٹس گلزار احمد 3 سال ایک ماہ تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ ان کے بعد بھی سینئر ترین جج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے گا۔