غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کے قانون کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کا قانون منظور کیا ہے۔ جو آئین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ آئین میں غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کا کوئی تصور نہیں۔

درخواست گزار کے مطابق نئے قانون کی بہت سی شقیں غیر آئینی ہیں۔ جو صرف بلدیاتی نظام کو غیر موثر کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے قانون کی آئین سے متصادم شقوں کالعدم قرار دیا جائے اور انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔