غیر جماعتی بلدیاتی انتحابات لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک) پنجاب میں غیر جماعتی بلدیاتی انتحابات کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل اشتیاق احمد چوہدری کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک کے تین صوبوں میں بلدیاتی انتحابات سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر ہو رہے ہیں۔

لیکن پنجاب میں غیر جماعتی بلدیاتی انتحابات کروائے جا رہے ہیں جو آئین کے آرٹیکل 140 اے کی واضح خلاف ورزی ہے جبکہ اس سے معاشرے میں کرپشن کو فروغ ملے گا اور عوام کے مسائل بھی حل ہونے کے بجائے اس میں اضافہ ہو گا۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب میں غیر جماعتی بلدیاتی انتحابات کو کلعدم قرار دیکر جماعتی بنیادوں پر انتحابات کروانے کا حکم دیا جائے۔