غیر معیار ہیلمٹ، کمپنیوں کی این او سی منسوخ کی جائے، ایڈیشنل آئی جی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس چیف نے غیر معیاری ہیلمٹ کو ٹارگیٹ کلنگ اور حادثات کے دوران اموات کی شرح میں اضافے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ ہیلمٹ بنانے والی کمپنیوں کی این او سی منسوخ کرنے کی بھی سفارش کر دی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھ کر غیر معیار ہیلمٹ بنانے والی کمپنیوں کے این او سی منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق کمپنیاں ہیلمٹ کی تیاری میں غیر معیاری مٹیریل استعمال کر رہی ہیں۔ جن کے استعمال سے حادثات کے باعث موٹر سائیکل سواروں کی اموات اور ہیڈ انجریز کی شرح بڑھ گئی ہے۔

خط کے مطابق ٹاگیٹ کلرز اور جرائم پشہ افراد ہیلمٹ پر لگے سیاہ شیسے کو اپنی شناخت چھپانے کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے عوامی مفاد میں غیر معیاری ہیلمٹ بنانے والی کمپنیوں کی این او سی منسوخ کی جائیں۔ جبکہ یورپی معیار کے مطابق مٹیریل استعمال کرنے والی کمپنیوں کو این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی۔