شمالی یونان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Earthquake

Earthquake

روم (جیوڈیسک) شمالی یونان میں آج صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ایتھنز میں بھی محسوس کیے گئے۔

یاد رہے کہ یونان بحیرہ روم کے کنارے ایسی مقام پر واقع ہے جہاں عمومی طور پر زلزلے آتے رہتے ہیں تاہم اس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کم ہی ہوتا ہے۔