شمالی وزیرستان آپریشن: ملک بھرمیں سیکیورٹی انتہائی سخت

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ اہم مقامات اور شاہراہوں پر فورسز کا گشت جاری ہے۔

فاٹا سیکرٹریٹ باجوڑ ایجنسی کے حکم پر ایجنسی بھر کے تمام سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ایجنسی میں سیکیورٹی انتظامات نہایت سخت کردیئے گئے ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن میں بھی سیکیورٹی سخت ہے۔

تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے گشت شروع کر دیا ہے۔ بنوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے پولیس اور سیکورٹی فورسیز جامہ تلاشی کے بعد لوگوں کو بنوں شہر داخل ہونے کی اجازت دے رہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی ہائی الٹ ہے۔

متوقع نقل مکانی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے چنڈا چیک پوسٹ پر ایک ڈسک قائم کر دیا ہے۔ سندھ اور پنجاب کے شہروں میں بھی سیکیورٹی سخت ہے اور حساس مقامات،اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔