حلف برداری کی تقریب میں بھارتی وزیر اعظم کو بھی بلائینگے،میاں نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ تصفیہ طلب اموربات چیت کے ذریعے حل کیے جائینگے،مسلم لیگ(ن)کے صدرنواز شریف نے غیر ملکی ذرائع سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہپاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ، بھارت کے ساتھ تعلقات 99 کی پوزیشن سے دوبارہ شروع کیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت عظمی کی تقریب حلف برداری میں بھارتی وزیراعظم کو بھی بلائیں گے ،اور بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرینگے۔امریکی ڈرون حملوں کے حوالے سے پو چھے گئے سوال پر میاں نواز شریف نے کہا کہ امریکا کو ڈرون حملوں کے معاملے پر قائل کرلیں گے۔

میاں نواز شریف نے اس ارادے کا بھی ظاہر کیا کہ دہشت گردی پرقابوپانے کیلئے قومی پالیسی بنائی جائے گی۔پاکستان کو ایشین ٹائیگربنائیں گے۔انہوں نے شکایتا کہا کہ تحریک انصاف بھی دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا چا ہئے