اوباما کی افغانستان سے فوج کے انخلا کے عمل میں تیزی کی ہدایت

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان سے فوج کے انخلا کے عمل میں تیزی کی ہدایت کر دی،آئندہ سال کے بعد افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کا بھی کوئی امکان نہیں۔ امریکا کے قطر میں طالبان سے مذاکرات کی آمادگی کے بعد صدر حامد کرزئی کے امریکا مخالف بیان میں تیزی آئی، امریکی اور یورپی حکام کے مطابق صدر باراک اوباما افغانستان سے جلد از جلد فوج کا انخلا چاہتے ہیں۔

دو ہزار چودہ کے بعد وہاں امریکی فوج کی موجودگی بھی ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔ افغانستان میں تریسٹھ ہزار امریکی فوجی موجود تھے جن کی تعداد فروری دو ہزار چودہ تک کم ہو کر چونتیس ہزار رہ جائے گی جبکہ آئندہ سال کے آخر تک تمام امریکی فوجی افغانستان سے نکل جائیں گے۔