اوباما کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دورہ امریکا کی دعوت

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) امریکا کے صدر براک اوباما نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکا کے دورے کی دعوت دی ہے جسے انھوں نے قبول کرلیا ہے۔

ولیم برنز نے کہا کہ نریندر مودی کی صدر اوباما سے ملاقات ممکنہ طور پر 30 ستمبر کو ہو گی۔ نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں کانگرس پارٹی کو شکست دے کر پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کی تھی۔

گزشتہ تیس سالوں میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت کو اتنی اکثریت ملی۔ دونوں ملکوں کے عہدیدار یہ کہتے آئے ہیں کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے۔ واشنگٹن امریکا اور بھارت کے 100 ارب ڈالر کے موجودہ دو طرفہ تجارتی حجم کو پانچ گنا تک بڑھانے کا خواہش مند ہے۔