اوباما مختصر سعودی دورے کے بعد امریکا روانہ

Barack Obama

Barack Obama

ریاض (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما گزشتہ رات سعودی عرب کے مختصر دورے کے بعد امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے وفد کے ہمراہ شاہ عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت کی، سعودی عرب میں 4 گھنٹے قیام کے دوران باراک اوباما نے شاہ سلمان بن عبد العزیز سے دوطرفہ تعلقات، شام، عراق، فلسطین سمیت امت مسلمہ اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر سعودی حکام سے ملاقات کیلئے گذشتہ شام ریاض پہنچے تھے۔