مقبوضہ کشمیر انتخابات:حریت کانفرنس کا بائیکاٹ اور ہڑتال

Occupied Kashmir

Occupied Kashmir

مقبوضہ جموں (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں تاہم پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی تعداد کم ہے۔

چوتھے مرحلے کے انتخابات میں 18 نشستوں کے لیے 182 امیدوار میدان میں ہیں۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سمیت 3 وزراء بھی الیکشن لڑ رہے ہیں،عمر عبداللہ Sonwar ،اور سابق وزیراعلی مفتی محمد سعیداننت ناگ سے امیدوار ہیں ۔پولنگ کا عمل پرامن رکھنے کے لیے انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

پولنگ والے اضلاع سری نگر، اننت ناگ، شوپیاں اور جموں میں سیکڑوں اضافی سیکیورٹی اہل کار تعینات کے گئے ہیں،حریت کانفرنس نے الیکشن کے بائیکاٹ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کر رکھی ہے، سری نگر میں درجنوں افراد نے بھارت مخالف اور انتخابات مخالف نعرے لگائے۔

بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پتھرائو بھی کیا۔سری نگر کی آٹھ سیٹوں پر مقابلہ سخت ہے ، جسےحکمراں جماعت نیشنل کانفرنس کا گڑھ تصورکیاجاتا ہے۔ انتخابات کا پانچواں اور آخری مرحلہ 20 دسمبر کو ہوگا،جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 دسمبر کو ہوگی۔