مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 6 نوجوان شہید

Kashmir Army

Kashmir Army

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض فوج نے ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ نے پلوامہ کے علاقے آرام پورہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔

دوسری جانب کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔

حالیہ شہادتیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب دو روز قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کی مدت مکمل ہونے پر قابض بھارتی حکومت نے وادی میں صدارتی راج نافذ کر دیا ہے۔

صدارتی راج کے تحت ریاست کے تمام آئینی، انتظامی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل ہو جائیں گے۔