مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آج مکمل ہڑتال

Indian Forces

Indian Forces

سرینگر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم کیخلاف آج مکمل شٹ ڈاؤن ہو گا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز کے نہتے کشمیریوں کیخلاف کریک ڈاؤن اور قابض فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہو گی۔

حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کی کال پر مقبوضہ کشمیرمیں کاروبار، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند رہے گا۔عوام گھروں پرسیاہ پرچم لہرائیں گے۔

میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد شہدا کے خاندانوں سے اظہاریکجہتی اوربھارتی مظالم کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

نماز جمعہ کے بعد سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔بھارتی فورسز نے احتجاج کو طاقت سے دبانے کے لئے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر کے فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔لوگوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 دن میں 9 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔