اوکاڑہ: 20 سالہ لڑکی نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی

Okara

Okara

اوکاڑہ (جیوڈیسک) اوکاڑہ کے نواح میں 20 سالہ لڑکی نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے طابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 52 ٹو ایل کی رہائشی 20 سالہ حفظہ بی بی نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔

اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا تاہم تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے اسے لاہور ہسپتال ریفر کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا اپنے گھر والوں کے ساتھ شادی کے مسئلے پر تنازع تھا۔