پرانے اداکار بار بار ایک ہی فلم میں کام کر رہے ہیں : عمران

Imran Khan

Imran Khan

مری(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پرانے اداکار بار بار ایک ہی فلم میں کام کر رہے ہیں۔ساری دنیا میں مناظرہ ہوتا ہے میاں صاحب کیوں ڈرتے ہیں۔نوز شریف چھٹی باری میں کیا کریں گیمری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ درباری جماعتوں میں کوئی جمہوریت نہیں۔

مسلم لیگ ن نے 25 سالوں میں پانچ باریاں لیں، درباری جماعتوں نے اپنے بچوں کو تیار کر لیا ہے۔نواز شریف سے بار بار کہتا ہوں میرے ساتھ مناظرہ کر لیں،شیر کا شکاری ہوں لیکن مناظرے کے دن شکار نہیں کرونگا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کے مقابلے میں پرانے اداکار اور درباری ہیں۔

ملکہ برطانیہ کے پاس بھی نواز شریف جتنی سیکورٹی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ شریف بردارن کے اثاثے 7 کروڑ سے 15 ارب تک پہنچ چکے ہیں،اقتدار میں آ کر گان کی سطح پر لوگون کو فنڈ دیں گے۔گان کے لوگ اپنے اسکول خود چلائیں گے۔