اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی پر پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی دھمکی

Olympic Charter

Olympic Charter

لاہور(جیوڈیسک)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی پر پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی دھمکی دی ہے۔حکومت پاکستان نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی قانونی حیثیت جاننے کے لیئے آئی او سی کو خط لکھا تھا جس پر آئی او سی نے تمام سٹیک ہولڈرز کو جواب ارسال کیا ہے۔

پی او اے کے مطابق خط میں آئی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس فروری میں پی او اے کے الیکشن میں آئی او سی کا نمائندہ بھی موجود تھا اس لیئے عارف حسن کی صدارت میں قائم پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ہی اصل تنظیم ہے۔

آئی او سی نے کہا کہ اولمپک’ یوتھ گیمز اور او سی اے گیمز میں صرف پی او اے کی جانب سے بھیجی گئی ٹیمیں ہی حصہ لے سکتی ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے پی او اے صدر عارف حسن کو معطل کر کے عبوری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس پر سارا تنازعہ پیدا ہوا ہے۔