تماشائیوں پرغیرملکی ٹیموں کے پرچم لہرانے پر پابندی نہیں، بنگلہ دیش بورڈ

Bangladesh Onlookers

Bangladesh Onlookers

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ تماشائیوں پرغیرملکی ٹیموں کے پرچم لہرانے پر پابندی نہیں ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ کے دوران تماشائی ہرملک کاجھنڈالاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے بعد مہمان ٹیم کو بنگلہ دیش میں زبر دست پزیرائی ملی تھی جس کے بعد بنگلہ دش حکومت کی جانب سے انوکھے حکم نامے پر غیر ملکی ٹیموں کو اسٹیڈیم میں پرچم نہ لانے کا حکم دیا گیا تھا جس پر آئی سی سی حکام نے بھی وضاحت طلب کی تھی۔