صرف شیر کا نہیں سارے ظالموں کا شکار کریں گے: عمران

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صرف شیر کا نہیں سارے ظالموں کا شکار کریں گے۔ گیارہ مئی کو نیا پاکستان اور نیا نظام ہو گا۔ مک مکا کر کے پانچ سال پورے کرنے والوں کو اب باری نہیں ملے گی۔لاہور تحریک انصاف کا سونامی پورے پنجاب میں پھیل گیا۔ عمران خان نے نارووال، پسرور، ظفر وال اور شکر گڑھ میں بھی سیاسی قوت دکھا دی۔

نارووال میں جلسہ عام سے خطاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ نوجوان تیاری کر لیں گیارہ مئی کو نیا پاکستان اور نیا نظام ہو گا۔ عمران خان نے پسرور میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف نوے دن میں بلدیاتی الیکشن کرائے گی کمزور اور طاقت ور کیلئے یکساں نظام لائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا ظفر وال جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ مفاد پرستی کی سیاست کے دن ختم ہو گئے۔ شکرگڑھ میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اللہ نے گیارہ مئی کو تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے۔ عوام عمران کیلئے نہیں بلکہ نظریے اور ملک کے بہتر مستقبل کیلئے بلے پر مہر لگائیں۔