مخالفین منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں ،کبھی شہداء کے مقدس خون سے غداری نہیں کریں گے علامہ اصغر عسکری

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے این اے 48کے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری نے کہا جی 8میں ایک کارنر میٹنگ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بعض پارٹیوں کی امیدوار میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ میں کسی کے حق میں دستبردار ہورہا ہوں ،ہم کبھی بھی شہدا ء کے خون سے غداری نہیں کریں گے ۔ملک وملت کی خدمت کے لئے آئے ہیں کسی کے حق میں نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جھنگی سیداں میں ہمارے الیکشن آفس پر ایک وڈیرے کے افراد نے دھاوا بولا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مخالفین ہماری بھر پور الیکشن مہم سے خائف ہیں ۔علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ جس بے دردی سے جماعتوں کے امیدوار دولت لٹا رہے ہیں یہ ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے انہو ں نے کہا کہ اب وہ وقت گزر گیا ہے کہ دولت کے بل بوتے پر ووٹ خریدے جائیں۔