اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل جیل سے اسپتال منتقل

Haleem Adil Sheikh

Haleem Adil Sheikh

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ اسمبلی میں اپویشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل سے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپویشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت پر سینٹرل جیل سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کے آرتھوپیڈک ڈاکٹرز نے بائیں ٹانگ میں موجود راڈ نکالنے کا کہا ہے۔

یاد رہے کہ سینیٹ کے انتخابات کے بعد اپویشن لیڈر کو اسپتال کی بجائے جیل منتقل کیا گیا تھا۔