اختیار و اقتدار پر قبضے کی روایت مستقبل کے ماضی سے زیادہ بدتر ہونے کی نشاندہی کررہی ہے

کراچی : تحریک انصاف کی رہنما سیدہ زہرہ شاہد کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن (این جی پی ایف ) کے چیئرمین عمران چنگیزی اقلیتی ونگ کے چیئرمین شری ہنس راجکماراور سوشل ونگ کے چیئرمین محمد رئیس نے مشترکہ بیان میں کہا ہے۔

انتخابات میں عوام کے ذمہ دارانہ کردار کی ادائیگی سے اصلاح احوال کی جو امید پیداہوئی تھی الیکشن کمیشن کی ناکامی امید کے اس دیئے کیلئے طوفان کا تیز جھونکا بن چکی ہے۔

سیاستدانوں کا متعصبانہ کردار ذاتیات پر حملے میں نامانوں کی پرانی روایت اور اختیار واقتدار پر قبضے کی جنگ مستقبل کے ماضی سے زیادہ بدتر ہونے کی نشاندہی کررہی ہے۔

جبکہ حکومت سازی کیلئے مسلم (ن) کی جانب سے دیگر جماعتوں کو دعوت افہام و تفہیم کی اسی پالیسی کا عندیہ دے رہی ہے جس کی وجہ سے سابقہ حکومت کی ناکامی عوامی پریشانی اور دکھوں و مصائب کا باعث بنی۔