بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی ووٹنگ،الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا

Election Commission

Election Commission

لاہور(جیوڈیسک)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق اہم اجلاس آج الیکشن کمیشن میں ہو رہا ہے۔اجلاس میں خارجہ، خزانہ، قانون و انصاف ، اوورسیز پاکستانیز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتوں کے سیکرٹری شریک ہوں گے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے ۔اجلاس کے دوران سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔