اوورسیز پاکستانی ووٹ : وفاق اور الیکشن کمیشن آج حتمی جواب دینگے

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک)سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے یا نہ دینے کے بارے میں وفاق اور الیکشن کمیشن آج سپریم کورٹ کو حتمی جواب دیں گے۔ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت بھی ہو گی۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے سے متعلق مقدمے کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ سماعت کے دوران عدالت عظمی نے حکومت کو آخری مہلت دی تھی کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کیٹھوس اقدامات کرے جبکہ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ وقت کی کمی اور تاحال قانون سازی نہ ہونے کے باعث یہ قابل عمل نہیں۔

دوسری جانب جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پرویزمشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کرے گا۔ سابق صدرکے وکیل ابراہیم ستی اپنے دلائل جاری رکھیں گے.انہوں نے کیس کی سماعت کیلیے فل کورٹ بنانے کی استدعا کررکھی ہے۔