پی سی بی کو 140 کی رفتار سے گیند کرانے والا بولر نہ مل سکا

PCB

PCB

پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کو تیز رفتار فاسٹ بولرز کی تلاش ہے جس کے لییایک نجی کمپنی کے اشتراک سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ کراچی میں منعقدہ ٹرائلز میں ڈھائی سوسے زائد فاسٹ بولرز نے شرکت کی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز توصیف احمد اور سلیم جعفرنے ٹرائلز کی نگرانی کی۔

ایک سو بتیس کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیند کرانے والے چند کھلاڑی مل سکے لیکن کوئی بھی ایک سو چالیس کی رفتار سے بولنگ نہ کراسکا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ ابھی وہ بولر نہیں مل سکا جس کی تلاش کی جارہی ہے۔