پی سی بی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گا

Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

پاکستان (جیوڈیسک) کرکٹ بورڈ نے سابق چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی بی نے نگران چیف سلیکٹر معین خان کو بھی ٹیم سلیکشن سے منع کردیا۔ پی سی بی کے لیگل ایڈوائز تفضل رضوی نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی۔

کاپی موصول نہیں ہوئی تاہم ذرائع پر آنے والے فیصلے کے نکات کے پیش نظر پی سی بی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عبوری چیف سلیکٹر معین خان کو بھی ٹیم سلیکشن سے روک دیا گیا ہے ۔معین خان کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کو انڈر 23، دورہ زمباوے اور چئمپینز لیگ کے لیے ٹیم منتخب کرنا تھی