پی سی بی کا مینز اور ویمنز ٹیموں کے لئے نقد انعامات کا اعلان

Women Teams

Women Teams

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والی مینز اور ویمنز ٹیموں کے لئے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چئیرمین نجم سیٹھی نے مینز اور ویمنز ٹیموں کے لئے نقد انعامات کی منظوری دی۔ دورہ ویسٹ انڈیز میں شاندار پرفارمنس پر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے دو دو لاکھ روپے اور سپورٹنگ اسٹاف کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے بہترین کھلاڑی مصباح الحق، باولنگ میں شاہد آفریدی، ٹی ٹوئنٹی میں ذولفقار بابر اور وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل کو قابل زکر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر علیحدہ سے چار چار لاکھ روپے اضافی ملیں گے۔ قومی ٹیم آئی سی سی ٹی رینکنگ میں چوتھے سے دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں مشترکہ طور پر فاتح رہنے والی ویمنز ٹیم کے لئے ایک ایک لاکھ اور آفیشلز کے لئے پچاس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔