پی آئی اے کو بیل آؤٹ کرنے کے وسائل نہیں: احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو بیل آٹ کرنے کے لیے حکومت کے پاس وسائل نہیں، تمام مسائل ایک ساتھ حل نہیں ہو سکتے، ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا۔ وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اور ملائیشیا کے وزیر کارکردگی داتو سری ادریس جالا نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

داتو سری ادریس جالا نے کہا کہ پاکستان کو کامیابی کیلیے اپنے منصوبوں پر عملدرآمد اور نگرانی کا نظام وضع کرنا ہو گا۔ احتساب اور شفافیت کا طریقہ کار اپنائے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی آئی اے کو بیل آٹ کرنے کے لیے حکومت کے پاس وسائل نہیں، تمام مسائل ایک ساتھ حل نہیں ہو سکتے۔