پی ایس 22 نوشہرو فیروزکے ووٹوں کی تیسری بارگتنی کاحکم

Naushero Feroz

Naushero Feroz

سندھ (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے عارف مصطفی جتوئی کی درخواست پر پی ایس بائیس نوشہروز فیروز میں ایک بار پھر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں عارف مصطفی جتوئی نے درخوست دائر کی تھی کہ ان کے حلقے میں کی جانے والی ری کاونٹنگ کیعمل سے وہ مطمئن نہیں ہیں۔

کیونکہ دوبارہ گنتی میں ان کے مخالف امیدوار کے ستاون ووٹ زیادہ دکھائے گئے ہیں. لہذا اس حلقے میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرائی جائے مذکورہ درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ایک بار پھر گنتی کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن سے اٹھائیس مئی تک رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ عدالت نے پی ایس انیس میں عاقب جتوئی کی دوبارہ گنتی روکے جانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے اٹھائیس مئی تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔