پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں رابطے کی اطلاعات، ترجمان تحریک انصاف کی تردید

PTI-MQM

PTI-MQM

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطہ کیا ہے اور ان سے مشترکہ اپوزیشن کے متعلق امور پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے رہنماوں کے درمیان مشترکہ اپوزیشن کے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کیلئے ان کی جماعت کے دروازے کھلے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل شیخ رشید کا ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری سے بھی رابطہ ہوا تھا۔

دوسری طرف ترجمان تحریک انصاف نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تردید کی ہے کہ ان کے کسی رہنما کا ایم کیو ایم سے کوئی رابطہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم کیو ایم سے رابطے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔