پی ٹی آئی نے پنجاب سے ضمنی انتخاب کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) میں پریس کانفرنس کرتے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے ناموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ این اے 61 سرگودھا سے نذیر صوبی، این اے 71 میانوالی عائلہ ملک، این اے 83 فیض اللہ کانجوجبکہ این اے 129 لاہور سے چوہدری منشا سندھوتحریک انصاف کے قومی اسمبلی کیلئے امیدوار ہوں گے۔

جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر واسق قیوم عباس پی پی 6 راولپنڈی، اجمل چیمہ پی پی اکیاون فیصل آباد، مہر واجد عظیم پی پی 150 لاہور، چوہدری خالد محمود گجر پی پی 161 لاہور، سعد خورشید خان کانجوپی پی 210 لودھراں، چوہدری مقصود پی پی 217 میاں چنوں، سردار احمد دریشک پی پی 243 ڈیرہ غازی خان۔

ڈاکٹر ضیااللہ جتوئی پی پی 289 جبکہ عبدالحئی دستی پی پی 254 مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ضمنی انتخاب لڑیں گے ۔ صدر تحریک انصاف پنجاب کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے بقیہ ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کے تین متوقع امیدوارو ں کا اعلان کل کیا جائے گا۔