پیڈا ایکٹ کو ناکام کرنے کے لئے محکمہ آبپاشی کے آفیسران متحرک ہوگئے

پاکستان (انجم بلو چستانی)لاہوربیورو اورپنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی(پیڈا) ایمپلائز ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز کے مطابق میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر میںپنجاب کی زراعت کو ترقی دینے اور نظامِ آبپاشی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) کے نام سے ایک خود مختار ادارہ قائم کرکے رولز آف بزنس میں بھی اسکی شمولیت کو یقینی بنا یا گیاتھا۔

لیکن اس معاملے میںسابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کو گمراہ کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔تفصیل کے مطابق پیڈا کے قیام کے بعد محکمہ آبپاشی کے اُس کرپٹ مافیا میں کھلبلی مچ گئی، جو نہروں اور راجباہوں کی مرمت کے نام پر کروڑوں کی بوگس ادائیگیا ں کرنے کے عادی تھے۔لہٰذا محکمہ کی جانب سے ایک سزا یافتہ آفیسر نے پیڈا ایمپلائز کو ہائیکورٹ کے احکامات پر ا تھارٹی سے ریگولر کروانے کی بجائے ملازمین کے ڈیٹا پر پروجیکٹ کا لفظ استعمال کرکے معاملہ کو مصلحت کا شکار بنا دیا۔

محکمہ آبپاشی کے کرپٹ مافیا نے پیڈا کو ناکام کرنے کیلئے پیڈا ملازمین کو ریگولر کرنے کی بجائے پروجیکٹ ایمپلائز تحریر کرکے سب کو کو گمراہ کیا ۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیر ِ اعلیٰ کی جانب سے ٢٠٠٩ء میں جاری کردہ نوٹیفکیشن برائے ریگولرائزیشن ،پیڈا ایمپلائز پر لاگو قرار دیا،تاہم آبپاشی حکام نے ہائیکورٹ کے احکامات اور وزیر اعلیٰ کے نوٹیفکیشن کو نظر انداز کر دیا۔

جس پرملازمین نے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ۔پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری آبپاشی نے پیڈا کے اعلی ٰ آفیسران کو ہدایت کی تھی کہ اتھارٹی کے ملازمین کا مالیاتی ڈھانچہ ڈویلپمنٹ موڈ سے نکال کر ان ڈویلپمنٹ موڈ میں شامل کر دیا جائے لیکن پیڈا کے آفیسران نے بد نیتی کی بناء پر مالیاتی ڈھانچہ کو تبدیل نہیں کیا۔اب جبکہ عام انتخابات نزدیک آ گئے ہیں۔

محکمہ آبپاشی کا کرپٹ مافیا ملازمین کو تنگ کرکے میاں شہباز شریف کو سیاسی نقصان پہنچانے کے درپے ہے کیونکہ پیڈا کے ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں حکومتِ پنجاب اور محکمہ آبپاشی کے حکام کے خلاف بھوک ہڑتال کی جائے گی۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ پیڈا ایک خود مختار ادارہ ہے اور اسکے ملازمین کا مالیاتی ڈھانچہ تبدیل کرکے انہیںاتھارٹی (ایم ڈی پیڈا) خود ریگولر کر سکتے ہیں لیکن افسوس کہ تا حال پیڈا ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جا سکا۔