پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا

India's Spy Drone

India’s Spy Drone

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارت کے جاسوس ڈرون کو گرا دیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بھارت کے جاسوس ڈرون کو مار گرانے کی اطلاع دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی جاسوس ڈرون کو لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں گرایا گیا۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون 150 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے بدحواسی میں پے لوڈ گراکر چلے گئے جب کہ اگلے روز ایک بار پھر دراندازی کی بھارتی کوشش کو پاک فضائیہ نے ناکام بنایا اور 2 بھارتی طیارے نہ صرف مار گئے بلکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا۔