پاک بھارت تعلقات میں بہتری مذاکرات سے ہی ہو سکتی ہے، سلمان بشیر

Salman Bashir

Salman Bashir

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری مذاکرات کے ذریعے ہی ہو سکتی ہے۔ دونوں ممالک کو اعتماد سازی کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری مذاکرات کے ذریعے ہوسکتی ہے۔ سلمان بشیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ،بھارت کیساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، خطے میں امن، ترقی کیلئے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری ضروری ہے۔