پاک ایران گیس منصوبہ عملدرآمد، کیس کی سماعت کیلئے تین ستمبر کی تاریخ مقرر

High Court

High Court

لاہو (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پاک ایران گیس منصوبے پر عمل درآمد کیس کی باقاعدہ سماعت کے لیے تین ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پاک ایران گیس منصوبہ قومی نوعیت کا ہے۔اس منصوبے کے باعث ملک میں توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا۔

لیکن موجودہ حکومت اس منصوبے کو سیاسی بنا کر اس کو مکمل نہیں کر رہی حالانکہ اگر اس منصوبے کو دو ہزار چورہ تک مکمل نہ کیا گیا تو پاکستان کو روزانہ سینتالیس ملین کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے کیس کو باقاعدہ سماعت کے لیے تین ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔