پاکستان کا 11 مئی کو افغان سرحد بند کرنے کا فیصلہ

Afghan Border

Afghan Border

اسلام آباد(جیوڈیسک)یہ فیصلہ پولنگ کے دوران کسی بھی دہشت گرد حملے کی روک تھام کیلئے کیا گیا، تمام افغان مہاجرین کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی۔پاکستان نے 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر افغان سرحد پار کرنے اور مہاجرین کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ 11 مئی کو پولنگ کے روز افغان سرحد مکمل طور پر بند جبکہ تمام افغان مہاجرین کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ یہ فیصلہ پولنگ کے دوران کسی بھی دہشت گرد حملے کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔