پاکستان : 7 ماہ میں 39 ارب روپے کے درآمدی موبائل خریدے گئے

Pakistan Mobiles

Pakistan Mobiles

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد مہنگائی کا رونا رونے والے پاکستانی گزشتہ 7 ماہ کے دوران 39 ار ب روپے کے درآمدی موبائل خرید چکے جبکہ 21 ارب روپے کی امپورٹڈ چائے بھی پی گئے ہیں۔ پاکستان شماریات بیورو نے جولائی سے جنوری تک 7 مہینو ں کے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

جن کے مطابق ایک طرف زرعی آلات، ٹیکسٹائل اور صنعتی مشینری کی درآمد میں کمی ہوئی تو دوسری طرف موبائل فون، چائے اور سویابین تیل کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے، موبائل فون اور دیگر ٹیلی کام آلات کی درآمد میں 64 فیصد اضافہ ہوا۔

صرف موبائل فون کی درآمد 39 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال 34 ارب روپے تھی۔ اس عرصے میں 115 ارب روپے کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا جبکہ 21 ارب روپے کی چائے منگوائی گئی، ٹیکسٹا ئل مشینر ی کی درآمد 21 ارب روپے رہی، جو گزشتہ سال کی نسبت 11 فیصد کم ہے۔