پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور دس گروپس

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اپنی پارٹی کے اکلوتے لیڈر اور نواز شریف صاحب کے پرانے ساتھی شیخ رشید صاحب کے بقول نواز شریف قسمت کے دہنی ہیں وہ نواز حکومت پر بعض دفعہ جائز ناجائز تنقید کرتے رہتے ہیں بڑھکیں مارنا ان کی سیاست کا ایک حصہ ہے مگرنواز حکومت کی مہنگائی، کرپشن، لوڈشیڈنگ، لا ء اینڈ آڈر، ملک کے حساس ادراے کے خلاف ایک میڈیا کی طرف سے منفی مہم میں گوں مگوں اور اس میڈیا کے حمایت کی پالیسی، پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ کو بائی پاس کر کے بھارت جانا اور اس سے قبل بھارت کو موسٹ فیورسٹ قرار دینے کے ارادے سے ملک کا ایک بڑا حصہ پہلے ہی خفا تھا کہ نواز حکومت نے ایک پاکستان کے بڑے سول سروس حصے کو بھی اپنا مخالف بنا لیا ہے۔

قوم کی طرف سے ایک بار پھربڑے مینڈیٹ ملنے پر بھی کیا بڑے فیصلے کے معاملے میں نواز شریف صاحب نے اپنے گزشتہ دور حکومت کی ناکامیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا؟ ڈان کی گزشتہ اتوار کے مین صفحہ کی خبر کے مطابق سول سروس کا بڑا حصہ نواز شریف حکومت کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(PAS)کی بے جا حمایت ہے دوسر ے دس گروپس کو چھوڑ کر پروموشن کرنا ہے۔

ایک آڈر جو کہ دس فروری کو پاس کیا گیا ہے جو کہ ملک کی پاورفل بیورو کریسی کے متعلق ہے، نے سول سروس کے ایک بڑے حصہ کو ناراض کر دیا ہے۔ صورت حال کچھ اس طرح ہے کہ حکومت کے اسٹیچوری ریگولیٹری آڈر(SRO) کے تحت ٦٥ % سیکٹریٹ گروپ کے پروموشنBPS.21اور22 پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(PAS) کو ملے ہیں باقی ٣٥%دوسرے کیڈر کے لیے رکھے گئے تھے جس میں آفس مینجمینٹ گروپ، کامرس اور ٹریڈ، بیرونی سروس، ایونیو سروس، انفارمیشن سروس، ملٹری لینڈ، کنٹونمنٹ، آڈٹ اینڈ اکاوٹنس، ریلوے اور لائسنس شامل ہیں۔ ١٩ گریڈ کے بعد آفس مینجمینٹ کے آفیسرز کو اور کچھ دوسرے گروپ کے آفیسرز کو سیکٹریٹ گروپ میں پروموٹ کر دیا گیا، مگر اپنے گروپ میں نہیں۔

اس طرح سیکٹریٹ گروپ کے پرموشن کو بہت سے دوسرے گروپ میں تقسیم کر دیا گیا۔دس فروری کے آڈر کے تحت ٢٥ فی صد آسامیاں آف ڈ پٹی سیکرٹری(BS19) ٣٥ فی صد آسامیاں آف جائنٹ سیکریڑی (BS20) ٦٥ فی صد آسامیاں آف ایڈیشنل سیکرٹری (BS21) اور سیلرٹری (BS22) کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ہتھیا لے گیاور باقی٧٥ فی صد، ٦٥ فی صد اور ٣٥ فی صد دوسرے گروپ کے لیے ہیں ۔ ان حالات میں وہ بیروکریٹ جو مختلف بلاکس میں کام کرتے ہیںاس ناانصافی پر باتیں کرتے ہیں اوران میں کچھ کہتے ہیں کہ آیندہ ہماری ترقیاں رک گئیں ہیں۔ اس دل آزاری کی وجہ سے بجائے حکومت کے کام صحیح طریقے سے کرنے کہ چہ مے گوئیوں میں لگے رہتے ہیں۔ڈان کے نمایندے کے مطابق یہ بھی کھلا ہوا راز ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومت صرف ایڈمنسٹریٹو سروس کے بیروکریٹ چائے حاضر اور چاہے ریٹائرڈ ہوں پر بروسہ کر کے حکومت کرتی ہے دونوں بھائی اپنے پاس کافی وزاتیں رکھتے ہیں اور ان ہی بیورکریٹ کے ذریعے حکومت چلاتے ہیں۔

Print Media

Print Media

پچھلے دنوں یہ بات الیکٹرنک اور پرنٹ میڈیا میں اس طرح آئی کہ ملک کے دس سے زائد قومی ادارے اپنے سربراہوں سے خالی چل رہے تھے یہ بات سب جانتے ہیں کہ بغیر سربراہ کے کوئی ادارہ اپنی کارکردگی کیسے دکھا سکتا ہے کوئی بڑا فیصلہ کیسے کر سکتا ہے۔ کیا یہ نواز حکومت کی ہڈمنسٹریٹو کوتاہی نہیں ہے؟ شاید اب کچھ اداروں میں سربراہ لگا دیے گئے ہیں۔اسی طرح کیبنٹ ڈویژن کے لوگ کہتے ہیں کہ(SRO) نے دوسرے اداروں کے پروموشن پر ناجائز قبضہ کر لیا ہے اس ناانصافی کے خلاف اسی ماہ کے شروع میں بیس سے زائد سینئر بیورکریٹس نے ایک گروپ کو نوازنے اور (SRO) کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمہ داخل کر دیا ہے۔

ڈان کی خبر کے مطابق اس میں جناب سینئر جائنٹ سیکرٹری ارشد فاروق فہیم، عارف ابراہیم،محمد اصغر چوہدری، عبدلاکبر شریف زادہ،الیاس خان اور جائنٹ سیکرٹری عبدالستار کھوکھر،ڈاریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر مختیار احمد، ڈی جی حامد شمیم اور ڈی جی نیپرا شامل ہیں ان کا کہنا ہے کہ(SRO) جو ١٠ فروری ٢٠١٤ء کو جاری ہوا اس نے ١٩٧٣ء کے سول سروس ایکٹ میں بڑی تبدیلی کر دی ہے جس سے ان کے حقوق متاثر ہوئے ہیں ان کے مطابق ٩٦٠ سول سرونٹ متاثر ہوں گے۔

ان کے وکیل جناب عبدلا رحیم کا کہنا ہے کہ (SRO)سول ریفارمنز کی روح کے خلاف ہے۔ حکومت کو قانونی حق نہیں ہے کہ سول سروس ایکٹ میں بڑی تبدیلی کرے ہاں یہ کام پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ کر سکتی ہے۔ اب جبکہ مقدمہ عدالت میں درج ہو چکا ہے ا س صورت حال کو (PAS) کے آفیسر زنہیں مانتے شاید اس لیے کہ ان کو اس سے فائدہ ہے ایک ایسے ہی آفیسر جس کو پرائم منسڑسیکٹریٹ میں لگایا گیا کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ گروپ میں پروموشن ہمیشہ حکومت کے لیے پریشانی رہی ہے اس آرڈینس کے ذریعے حکومت نے اسے کنٹرول کیا ہے اور (SRO) بیورکریٹ میں پروموشن کو صحیح سمت میں رکھتا ہے۔

Mir Afsar Aman

Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان
کنوینر کالمسٹ کونسل آف پاکستان
mirafsaraman@gmail.com
mirafasaraman.blogspot.com