پاکستان کا افغانستان کو انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات بھجوانے کا فیصلہ

Pakistan Foreign Office

Pakistan Foreign Office

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امدادی سامان لے کر تین سی 130 طیارے افغانستان جا رہے ہیں، فضائی راستے سے فوری امداد کے بعد زمینی راستے سے امداد بھجوائی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت موجودہ مشکل صورتحال میں افغان بھائیوں کی امداد جاری رکھے گی، عالمی برادری بحران میں افغانستان کی انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے کردار ادا کرے۔

عبوری افغان حکومت کے اعلان پر ردعمل میں ترجمان کا کہنا تھا امید ہے عبوری افغان حکومت ملک میں امن و سلامتی کیلئے کام کرے گی۔