پاک افغان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ آٹھ دسمبر کو ہو گا

Afghanistan - Pakistan

Afghanistan – Pakistan

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان سال کے آخر میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا، افغانستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق آٹھ دسمبر کو ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

دونوں بورڈز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد ہورہا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نور محمد مراد کا کہنا ہے کہ انہیں فل ممبر ملک کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، ہار یاجیت اہم نہیں۔ کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھیلنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔